Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بانی مملکت کے دورہ مصر کی تاریخی ویڈیو کا پہلی مرتبہ اجرا

یوم الوطنی کی مناسبت سے سعودی ٹی وی نے بانی مملکت شاہ عبد العزیز کے تاریخی دورہ مصر کی وڈیو پہلی مرتبہ جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے سربراہ فہد الحارثی نے کہا ہے کہ ’تاریخی اور نادر ویڈیو پہلی مرتبہ دکھائی جارہی ہے جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے‘۔
’ویڈیو کو طبعی رنگوں کے امتزاج سے یوم الوطنی میں سعودی چینل ون پر دکھایا جائے گا‘۔
شاہ عبد العزیز کے دورہ مصر کی تاریخی ویڈیو سعودی ٹی وی چینل کے تاریخی ریکارڈ سے نکالی گئی ہے جس کے پاس متعدد تاریخی اور قومی اہم واقعات کا  ریکارڈ موجود ہے۔
اتھارٹی نے اس بات کا عزم رکھا ہے کہ وہ خصوصی مواقع اور مناسبتوں میں ایسی تاریخی فلمی دستاویزات کا اجرا کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ تاریخی فلم جمعرات کو چینل ون پر دکھائی جائے گی۔

شیئر: