توکلنا اکاؤنٹ دو مختلف موبائلز میں کھل سکتا ہے؟
موبائل پر بھیجا جانے والا کوڈ رجسٹرڈ شخص ہی استعمال کرسکتا ہے- (فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیک وقت دو مختلف موبائلز سے اکاؤنٹ کھولنا اور اندراج کرانا ممکن نہیں۔
’توکلنا اکاؤنٹ‘ رکھنے والا نیا اکاؤنٹ صرف اس صورت میں کھول سکتا ہے جب وہ پہلے اکاؤنٹ سے دستبردار ہو جائے اور دوسرے موبائل سے اندراج کرے۔
عکاظ اخبار کے مطابق توکلنا ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف موبائل نمبر سے ایپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے بشرطیکہ توکلنا اکاؤنٹ میں موجود موبائل نمبر پر بھیجا جانے والا کوڈ استعمال کیا جائے۔
توکلنا ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی صارف کے کوائف کے تحفظ اور دیگر صارفین کو ان سے ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ کوئی دوسرا شخص اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔
توکلنا ایپ انتظامیہ کے مطابق توکلنا ایپ ان لوگوں کے موبائل میں موثر نہیں رہتی جو ’وی پی این‘ یا ’اینگلی رک‘ ایپلی کیشن استعمال کرتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں