Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: فیس ماسک سے متعلق ضابطوں میں نرمی

’اِن ڈور مقامات جیسا کہ ہیئرسلونز وغیرہ میں بھی ماسک لگانا لازم نہیں ہے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بعض عوامی جگہوں پر فیس ماسک پہننے سے متعلق ضابطوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت نے بدھ کو اعلان کیا کہ ’اب باہر ورزش کرنے اور ساحل پر بیٹھنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی نہیں ہے۔‘
حکومتی اعلان کے مطابق ’اگر کوئی شہری پرائیویٹ کار میں اکیلا یا اپنے گھر کے افراد کے ساتھ سفر کر رہا ہے تو ان کے لیے بھی چہرے پر ماسک لگانا لازمی نہیں ہے۔‘
’اِن ڈور مقامات جیسا کہ ہیئرسلونز وغیرہ میں بھی ماسک لگانا لازم نہیں ہے۔‘
یہ فیصلہ اگست میں گذشتہ برس کی نسبت کووڈ کے کیسز میں 60 فیصد کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

شیئر: