سعودی موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار کو مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم گردآلود رہنے اورـ شاہراہوں پرگرد وغبار کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ اللیث کے ساحلی علاقوں سے جازان تک گردو غبار چھایا رہے گا جس سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہوگی ـ
مزید پڑھیں
-
ینبع میں شدید گرمی، درجہ حرارت 48 سے اوپر ہونے کا امکانNode ID: 598521
-
مملکت کے ساحلی مقامات بدھ کو گرد آلود ہواوں کی لپیٹ میںNode ID: 600291
موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بھی گرد وغبار کا امکان ہے۔
جازان اور عسیر کے علاوہ بعض جنوبی اور مشرقی علاقوں میں مطلع آبرآلود اور کہیں کہیں بارش کی توقع ہےـ
درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اتوار کو سب سے گرم دن ہوگا جہاں پارہ 43 ڈگری جبکہ سب سے کم درجہ حرارت السودہ کا ہوگا جہاں 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ـ