پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 30 ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے سفری سہولیات میں مشکلات کے علاوہ روزمرہ کی بہت ساری سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہے، جن افراد نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے وہ کسی میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا لیں۔
ویکسین کی فراہمی ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہے۔ جن افراد نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے وہ کسی میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا لیں۔ 30 ستمبر سے ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ pic.twitter.com/2fTFy5CP20
— Ghulam Sarwar Khan(Official) (@GhulamS91655886) September 23, 2021