Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے مزید 3 ڈرون حملے ناکام

اتحادی فورسز کی ایئرکمان نے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحادی  فوج کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت پرکیے جانے والے تین ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے ـ
ویب نیوز ’سبق ‘ نے عرب اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کی  سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں ـ
حوثی باغیوں نے جمعرات کو مزید تین دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اتحادی فورسز کی ایئر کمان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے تینوں ڈرونز کو فضا میں ہی مارگرایا ـ
دریں اثنا عاجل ویب سائٹ کے مطابق یمنی فورسز کی جانب سے یمن کی مارب کمشنری میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے باغیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ـ
واضح رہے قبل ازیں جعمرات کو ہی حوثی ملیشیا نے جازان کی شہری آبادی پرمیزائل سے حملے کی کوشش کی تھی جسے اتحادی فورسز کی ایئر کمان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا ـ    

شیئر: