Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا : 4 کروڑ 13 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن

17 دسمبر 2020 کو مملکت میں ویکسینیشن کا آغاز ہوا- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی خوراکیں 4 کروڑ 13 لاکھ 31 ہزار 687 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 23 ملین سے زائد افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 18.1 ملین کو دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں ـ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق ویکسین لینے والے معمر افراد کی تعداد 1.645 ملین ہے جبکہ باقی عمر کے مختلف مراحل سے تعلق رکھتے ہیں ـ 
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 81 ہزار شہریوں اور غیر ملکیوں نے ویکسینیشن کے لیے خود کو رجسٹرکرایا ہے جنہیں ان کے وقت پر ویکسین لگائی جائے گی ـ 
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ برس 17 دسمبر 2020 کو مملکت میں ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا تھا جسے مرحلہ وار رکھا گیا ـ 
پہلے مرحلے میں بیمار اور 60 اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی گئی تھی ـ جبکہ دوسرا مرحلہ 18 فروری 2021کو شروع کیا گیا جس میں مملکت کے تمام شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز کھولے گئےـ 
کورونا ویکسینیشن کےلیے وزارت صحت نے ’توکلنا‘ اور ’صحتی ‘ایپ پر پیشگی وقت حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے جس کا مقصد ویکسینیشن کے مقامات پرسماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرتے ہوئے ازدحام سے اجتناب کرنا ہے ـ 
مملکت میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کےلیے مفت ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے ـ کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی دو خوراکیں لینا لازمی ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: