Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت کے 98 فیصد عملے نے کورونا ویکسین لگوالی

’وزارت صحت کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں کام کرنے والے 82 فیصد عملے کو ویکسین لگوائی جاچکی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
 کورونا ویکسین مراکز میں کام کرنے والے 98 فیصد عملے کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ کورونا ٹیسٹ مراکز کا 93 فیصد عملہ ویکسین لگوا چکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت کے تحت ہسپتالوں اور صحت مراکز میں کام کرنے والے 82 فیصد عملے کو ویکسین لگوائی جاچکی ہے‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’آئندہ دنوں کے دوران وزارت کا سو فیصد عملہ کورونا ویکسین لگا چکا ہوگا‘۔
’ملک بھر میں قائم 590 مراکز میں اب تک 14 ملین سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے‘۔

شیئر: