سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی خصوصی ایلچی برائے ایرانی امور رابرٹ مالے نے ملاقات کی ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کررہے ہیں اس موقع پر ان سے امریکی ایلچی نے خصوصی ملاقات کی ـ
دوطرفہ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے علاوہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بھی تازہ ترین پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی ـ