Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی پولینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات

’دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعوی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پولینڈ کے وزیر خارجہ زنگنیو راو نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے ضمن میں ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر گفتگو کی اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
ملاقات میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل سفیر یحیی المعلمی، وزارت خارجہ کے سکریٹری برائے بین الاقوامی معاملات ڈاکٹر عبد الرحمن الرسی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے سربراہ عبد الرحمن بن ارکان الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: