Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل، سات شہری گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں باحہ پولیس نے جمعے کو اجتماعی جھگڑے میں ملوث 7 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے, جھگڑے کا وڈیو کلپ وائرل ہوگیا تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق باحہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں نظر آنے والے ساتوں سعودی شہری ہیں۔ پولیس نے شناخت کے بعد انہیں حراست میں لیا۔
باحہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ساتوں شہریوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے  بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: