انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ یافتہ سیریز ’دی کراؤن‘ میں شہزادی ڈیانا کے دوست دودی الفائد کا کرداد مصری اداکار خالد عبداللہ ادا کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق دودی الفائد کے ارب پتی والد محمد الفائد کا کردار اداکار سلیم دو ادا کر رہے ہیں۔
برطانوی شاہی خاندان پر بنائی گئی نیٹ فلیکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ کے اب تک چار سیزن نشر ہو چکے ہیں جبکہ پانچویں سیزن میں دودی الفائد کے طور پر مصری اداکار خالد عبداللہ نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں
-
ڈیانا کی نیٹ فلیکس سیریز ’دا کراؤن‘کے نئےسیزن میں ’انٹری‘Node ID: 517466
’دی کراؤن‘ کا پانچواں سیزن شاہی خاندان کے ساتھ 1990 کی دہائی میں پیش آنے والے واقعات پر مبنی ہیں۔
سنہ 1997 میں گاڑی کے حادثے میں پیش آنے والی موت سے کچھ عرصہ قبل شہزادی ڈیانا اور دودی الفائد کے رومانوی تعلقات کا آغاز ہوا تھا۔
نئے سیزن میں آسٹریلوی اداکارہ الزیبتھ ڈبیکی شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔
دی کراؤن کے چوتھے سیزن کی مرکزی کہانی شہزادی ڈیانا کی شاہی خاندان میں داخلے سے متعلق تھی۔ سیریز میں ڈیانا کا کردار 24 سالہ اداکارہ ایماکورن نے نبھایا جن کو زیادہ لوگ نہیں جانتے۔
سیزن میں ڈیانا کو ایک نوعمر لڑکی کے طور پر دکھایا گیا تھا جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہزادہ چارلس کی منگیتر کی حیثیت سے سے خود کو تنہا کر لیتی ہیں۔
An Emmy for the Queen! Congratulations to Olivia Colman on winning Outstanding Lead Actress In A Drama Series for her work on @TheCrownNetflix! @TelevisionAcad #Emmys pic.twitter.com/Pc5E3B4S28
— Netflix Queue (@netflixqueue) September 20, 2021