ڈیانا کی نیٹ فلیکس سیریز ’دا کراؤن‘کے نئےسیزن میں ’انٹری‘
ڈیانا کی نیٹ فلیکس سیریز ’دا کراؤن‘کے نئےسیزن میں ’انٹری‘
جمعہ 13 نومبر 2020 10:16
’دا کراؤن‘ کے چوتھے سیزن کی مرکزی کہانی شہزادی ڈیانا کی شاہی خاندان میں داخلے سے متعلق ہے۔ (تصویر : اے ایف پی)
شہزای ڈیانا کی وفات کے دو دہائیوں بعد نیٹ فلکس کے مشہور ڈرامے ’دا کراؤن‘ کے چوتھے سیزن کی کہانی میں ان کی برطانوی شاہی خاندان میں شمولیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔
نیٹ فلیکس کے مقبول سیریز دی کروؤن کا چوتھا سیزن کافی انتظار کے بعد سامنے آرہا ہے جس کی مرکزی کہانی شہزادی ڈیانا کی شاہی خاندان میں داخلے سے متعلق ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ڈرامے میں ڈیانا کا کردار 24 سالہ اداکارہ ایماکورن نبھائیں گی جن کو زیادہ لوگ نہیں جانتے۔
اداکارہ نے سنڈے ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ اتوار سے شروع ہونے والے نئے سیزن میں نبھائے گئے کردار کے حوالے سے کافی دباؤ محسوس کر رہی تھی۔
اس سیزن میں ڈیانا کو ایک نوعمر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہزادہ چارلس کی منگیتر کی حیثیت سے سے خود کو تنہا کر لیتی ہیں۔
جب اس جوڑے نے1981 میں شادی کی تھی تب ڈیانا کی عمر 20 سال کی تھی جبکہ چارلس کی عمر 32 سال تھی۔
تخت کے وارث ہونے کے ناطے 30 سال تک پہنچنے کے بعد جانیشینی کو یقینی بنانے لیے چارلس نے شادی کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا بھی سامنا کیا۔
ڈیانا سے متعلق شکوک و شبہات کے باوجو چارلس نے اپنی محبوبہ کمیلا پارکر سے تعلقات توڑے بغیر ڈیانا کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔
’دا کراؤن‘ کے پچھلے سیزن میں چارلس کو ایک حساس لڑکے کے طور پر دکھایا گیا تھا لیکن ڈیانا کے شوہر کی حیثیت سے ان کے کردار میں بے وفائی کا عنصر بھی نمایاں کیا گیا تھا۔
کتاب ’چارلس ولن یا شکار‘ کے رائٹر اور شاہی سوانح نگار پینی جونور نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’چارلس ڈیانا کی مدد کرنے میں بے بس اور شاید تھوڑے کمزور ہوگئے تھے لیکن مجھے ایسا ہر گز نہیں لگتا کہ وہ کبھی لاپرواہ یا مغرور ہوسکتے ہیں۔‘
’مجھے لگتا ہے چارلس نے واقعی شادی کو چلانے کی کوشش کی ہوگی‘
ان کے مطابق ’ڈیانا کے ٹیلی ویژن کے انٹرویو کی وجہ سے ان کی شادی کا ٹوٹنا اس وقت قابل فہم تھا اور آج تک اس پر سرخیاں بنائی جاتی ہیں۔‘
’دا کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں ایماکورن بڑی عمر کی ملکہ کا کرادر 64 سالہ آئیلڈا اسٹونٹن کے حوالے کریں گی جو ہیری پوٹر کی فلموں میں ظالمانہ امبرج کا کردار نبھا چکی ہیں۔
سال 2016 میں نشر ہونے والی مقبول سیزن ’دا کراؤن‘ نے متعدد ایوارڈز جیتے ہیں جن میں تین گولڈن اور دس ایمی ایوارڈ شامل ہیں۔