سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں پریس کانفرنس اتوار 26 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔
وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی مقامی اور عالمی سطح پرکورونا کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’پریس کانفرنس میں کورونا کے تازہ ترین اعدادو شمار اور وزارت صحت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کےعلاوہ اہم سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے‘۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں وزارت افرادی قوت کے عہدیدار سعد عبداللہ آل حماد بھی شرکت کریں گے جو کورونا کے حوالے سے اپنی وزارت کی اہم معلومات پیش کریں گے۔