آئی ایم ایف میں سعودی ایگزیکٹو آفس کے سربراہ، عبداللہ بن زراع
اتوار 26 ستمبر 2021 22:55
سعودی عرب کا ایگزیکٹو آفس آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا مستقل رکن ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
عبداللہ بن زراع کو حال ہی میں سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) میں سعودی ایگزیکٹو آفس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کا ایگزیکٹو آفس آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا مستقل رکن ہے جہاں یہ آزادانہ طور پر مملکت کی نمائندگی کرتا ہے۔
عبداللہ بن زراع کو اپنے وسیع تجربے،متعدد مالیاتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں،عوامی قرضوں کے انتظام، کریڈٹ اور اثاثہ جات کے انتظام،کارپوریٹ فنانس اور بینکنگ میں وسیع تجربے کی وجہ سے مقرر کیا گیا تھا۔
عبداللہ بن زراع نے سعودی قیادت اور وزیر خزانہ محمد الجدعان کا ان پر اعتماد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی خدمت اور مملکت کی علاقائی اور دنیا بھر کی مالیاتی قیادت کو مضبوط بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کی ترغیب ہے۔
عبداللہ بن زراع مارچ 2021 سے نیشنل ڈیبٹ مینجمنٹ سینٹر کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور سی ای او تھے جہاں انہوں نے مختلف کرنسیوں، میچورٹیز اور قرضوں کی ادائیگیوں کے پورے پورٹ فولیو کی نگرانی اور کریڈٹ ریٹنگ کے عمل کی نگرانی کی۔
انہوں نے ستمبر 2018 سے جون 2021 تک آپریشن اور وسائل کے سربراہ اور نومبر 2017 سے جون 2021 تک قرض کے انتظام کے دفتر میں کریڈٹ ریٹنگ اور بیرونی تعلقات کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
وہ سعودی برٹس بینک میں مالیاتی اداروں کے سینئیر ریلیشنشپ مینجر تھے۔
عبداللہ بن زراع نے مارچ 2009 سے ستمبر 2015 تک ایچ بی ایس سی سعودی عرب میں انٹرنیشنل بروکر مینجر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔
انہوں نے جنوری 2008 سے فروری 2009 تک جی سی سی/ مینا ایکویٹی مارکیٹس کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے 2014 میں انگلینڈ کی پلے ماؤتھ یونیورسٹی سے فنانس میں مہارت حاصل کرتے ہوئے بزنس اور مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔