آج سے ایک ہفتہ تک دن اور رات کے اوقات یکساں ہوں گے
’ایک ہفتہ کے بعد رات کا وقت بڑھنا اور دن کا وقت گھٹنا شروع ہوگا، یہ تین ماہ تک جاری رہے گا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں فلکی حساب کے اعتبار سے موسم خزاں شروع ہوچکا ہے جہاں رات اور دن برابر ہوجائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آج پیر سے سعودی عرب سمیت خطے کے ممالک میں رات اور دن 12، 12 گھنٹے کے ہوں گے۔
ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ ’بیشتر ممالک میں سورج کے طلوع ہونے اور غروب ہونے کا ایک ہی وقت ہوگا‘۔
’سعودی عرب میں صبح 6 سورج طوع ہوگا اور ٹھیک 6 بجے شام کو غروب ہوجائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آج سے ایک ہفتہ تک دن 12 گھنٹے کا ہوگا اور رات بھی 12 گھنٹے کی ہوگی‘۔
’ایک ہفتہ کے بعد رات کا وقت بڑھنا اور دن کا وقت گھٹنا شروع ہوگا، یہ تین ماہ تک جاری رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دن اور رات کا برابر ہونا سال میں دو مرتبہ 16 مارچ کو موسم بہار میں اور27 ستمبر کو موسم خزاں میں ہوتا ہے‘۔