Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کہیں بارش اور کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

ساحلی مقامات پر تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا(فوٹو سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر کو سعودی عرب کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہونے کا امکان ہے البتہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بتایا کہ تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ساحلی مقامات پر تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوگی۔
قومی مرکز نے بتایا کہ پیر کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ سب سے کم درجہ  حرارت  12 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

شیئر: