Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ برس کے بچوں کو سکولوں میں کورونا ویکسین لگے گی: اسد عمر

پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ملک بھر میں 12 سال یا اس سے بڑے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جائے گی۔
منگل کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ بارہ سال سے بڑے بچوں کو ویکسین لگانے کی مہم سکولوں میں بھی چلائی جائے گی تاکہ بچوں کے لیے ویکسین لگوانا آسان ہوجائے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 27 ہزار 638 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک دو کروڑ سے زیادہ افراد کرونا وائرس کی مکمل ویکسین لگواچکے ہیں۔
پاکستانی حکومت اس سال کے اختتام تک کم سے کم سات کروڑ لوگوں کو کورونا وائرس کی مکمل ویکسین لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پاکستان میں اس وقت آٹھ قسم کی ویکسین لگائی جارہی ہیں، جن میں موڈرنا، سائنوفارم، کین سائنو، سائنویک، ایسٹرازینیکا، فائزر اور سپتنک فائیو شامل ہیں۔

شیئر: