Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں خواتین کو چھیڑنے پر 5 نوجوان گرفتار

’گرفتار شدگان کو شکایت ملنے پر گرفتار کیا گیا ہے، وہ عمر کی دوسری دہائی میں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں گاڑی میں سوار خواتین کو چھیڑنے پر 5 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان عمر کی دوسری دہائی میں ہیں‘۔
’کارروائی شکایت کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ گرفتار شدگان نے راہ گاڑی میں سفر کرنے والے چند خواتین کو رک کر چھیڑخانی کی ہے‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’شناخت کرنے پر نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔ 
 

شیئر: