سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے کور کمانڈر لاہور کی ملاقات
جمعرات 30 ستمبر 2021 12:10
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو۔ سعودی سفارت خانہ)
سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ کور کمانڈر لاہور نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کے پاکستان میں سفارت خانے کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق جمعرات کو لاہور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا استقبال کیا۔
اس ملاقات کے دوران برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔