Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی لاہور میں دلچسپی: ’اہم تاریخی مقامات میرے ساتھ شیئر کریں‘

سعودی سفیر نے لاہور کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا (فوٹو: ٹوئٹر نواف بن سعید المالکی)
تاریخ کے کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے والے لاہور کو یہاں کے مکین زندہ دلوں کا شہر کہتے ہیں، کوئی اس کے کھانوں کا معترف ہے تو کسی کا یہاں کا طرز زندگی متاثر کرتا ہے۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی لاہور پہنچے تو شہر کے تاریخی مقامات سے متاثر ہوئے بغیر رہ نہ سکے۔
لاہور کے دورے سے متعلق ٹویٹ میں سعودی سفیر نے لاہور کو مزید جاننے کی خواہش ظاہر کی تو لکھا کہ ’لاہور کے اہم تاریخی مقامات میرے ساتھ شیئر کریں۔‘
اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ’مجھے لاہور شہر کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔۔ لاہور قدیم تاریخ اور خوب صورت عمارتیں اور تاریخی ورثہ اور کئی تاریخی مساجد کے حوالے سے مشہور ہے۔‘

سعودی سفیر کی جانب سے لاہور کی تصاویر بھیجنے سے متعلق ٹویٹ کے بعد جہاں کچھ صارفین نے ان کے پسندیدہ مقام کے مناظر شیئر کیے وہیں کچھ ایسے بھی تھے جو دیگر شہروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مدعو کرتے رہے۔

پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور اپنے مقامات، ماحول اور غذائی روایت کی وجہ سے اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک مقیم افراد کے لیے بھی خصوصی دلچسپی کا حامل مقام سمجھا جاتا ہے۔

شیئر: