Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے فرانس کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

خطے کے حالات و اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرن  نے مشرق وسطی میں قیام امن کو ناگزیر قرار دیا ہے- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو فرانسیسی صدر میکرن نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا- انہوں نے خطے کے حالات حاضرہ اور متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا- 
دونوں رہنماؤں نے فرانس اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مختلف شعبوں میں انہیں آگے بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا- دونوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ فرانس اور مملکت کے مشترکہ مفادات کے حصول میں معاون طور طریقے اپنا کر تعلقات کو فروغ دیا جائے گا- 
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کے تحفظ کی اہمیت پر اتفاق کرتے ہوئے امن و استحکام  کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا عزم ظاہر کیا- 

شیئر: