Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: انسداد انسانی سمگلنگ کےلیے خصوصی یونٹ

عالمی برادری انسانی سمگلنگ کے سدباب میں گہری دلچسپی لے رہی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
مصر نے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی نقل مکانی کے جرائم کی سماعت کے لیے سپیشل پبلک پراسیکیوشن یونٹ قائم کردیاـ 
مصر کے پبلک پراسیکیوٹر  کی جانب سے  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار مصر نے غیر قانونی نقل مکانی اور انسانی سمگلنگ کے جرائم کے انسداد کے لیے سپیشل پبلک پراسیکیوشن یونٹ قائم کیا ہے - 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیورٹر نے بتایا کہ عالمی برادری ان دنوں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی نقل مکانی کے جرائم کے سدباب میں گہری دلچسپی لے رہی ہے-

مصر نے  پہلی بارغیر قانونی نقل مکانی کے انسداد کے لیے سپیشل یونٹ قائم کیا (فوٹو، ٹوئڈر)

مصر نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے سپیشل پبلک پراسیکیوشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے- 
پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نیا پبلک پراسیکیوشن یونٹ اور اس کی برانچیں  انسانی اعضا کی پیوند کاری کے قوانین، انسانی سمگلنگ کے جرائم کے انسداد، غیرقانونی نقل مکانی کے انسداد اور نقل مکانی کرنے والوں کی سمگلنگ سے متعلقہ جرائم اور سرگرمیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کریں گی اس حوالے سے جو بھی جرائم ہوں گے ان سب کے بارے میں تفتیش کا کام نئے  یونٹ کا ہوگا-

شیئر: