سعودی محکمہ ٹریفک نے پرانی تاریخی گاڑیاں محفوظ کرنے کے شائقین کے لیے نمبر پلیٹ فیس متعین کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قدیم تاریخی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی فیس تین ہزار ریال متعین کی گئی ہے۔ اجرا کے وقت وصول کی جائے گی۔ یہ فیس زندگی میں صرف ایک بار لی جائے گی جبکہ نمبر پلیٹ گم ہونے یا تلف ہونے کی صورت میں سو ریال فیس ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
غیر قانونی نمبر پلیٹ پر دو ہزار ریال تک جرمانہNode ID: 514486
-
منفرد لوگو نمبر پلیٹ، فیس کیا ہوگی؟Node ID: 534441
سپیشل نمبر پلیٹ فیس کو مختلف قسم کی گاڑیوں کے فیس چارٹ میں شامل کردیا گیا ہے جسے ’قدیم تاریخی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ ‘ کا نام دیا گیا ہے
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ جو لوگ پرانی گاڑیاں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں وہ ان کی نمبر پلیٹ مقررہ ضوابط کے مطابق حاصل کرسکتے ہیں۔ سپیشل نمبر پلیٹس کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے قدیم تاریخی گاڑیاں محفوظ رکھنے کے لیے ضوابط جاری کیے ہیں جو یہ ہیں۔
اول یہ کہ امیدوار درخواست پیش کرے- مقررہ فیس ادا کرے۔
تاریخی گاڑیوں پر اندراج کی تجدید کا ضابطہ لاگو نہیں ہوگا۔ ان کا کمپیوٹر ہوگا نہ انشورنس۔
پرانی تاریخی گاڑیوں کو چلانے کے لیے سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں