Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو دبئی 2020: سعودی عرب کا پویلین وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

پویلین میں سب سے بڑی ڈیجیٹل اسکرین نصب کی گئی ہے (فوٹو ایس پی اے)
ایکسپو دبئی 2020 میں سعودی عرب کا پویلین غیر معمولی طورپر وزیٹرز کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ـ سعودی پویلین کا رقبہ امارات کے بعد سب سے بڑا ہے۔
سعودی پویلین میں سب سے بڑی ڈیجیٹل اسکرین نصب کی گئی ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایکسپودبئی میں شریک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے زائرین بڑی تعداد میں سعودی پویلین میں جارہے ہیں جہاں سسعودی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں زائرین کی رہنمائی کےلیے موجود ہیں۔

نمائش میں آنے والے اپنی پسند کے شعبے کا انتخاب کرتے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

پویلین کے چار مرکزی کارنز ہیں جنہیں معاشرتی ، قدرتی ، ثقافتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تقسیم کیا گیا ہے ـ نمائش میں آنے والے اپنی پسند کے شعبے کا انتخاب کرتے ہیں۔
سعودی پویلین میں نصب سب سے بڑی ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے زائرین کو سعودی عرب کے حوالے سے مختلف اہم معلومات سے تصویری طورپر آگاہ کیاجاتا ہے۔

سعودی پویلین کا رقبہ امارات کے بعد سب سے بڑا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

ڈیجیٹل اسکرین میں مختلف شعبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں ـ زائرین کی سہولت کے لیے شعبوں کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔
سعودی پویلین میں آنے والوں کو مملکت کے حوالے سے مختلف اہم معلومات فراہم کی جاتی ہے جن میں سعودی عرب کی تہذیب وثقافت ، حاضر اور مستقبل کے منصوبوں کے علاوہ مملکت میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

شیئر: