Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارت کو بہتر بنانے کے لیے انوویشن ٹریننگ ہب

اوریکل ریاض، جدہ اور مملکت کے دیگر شہروں میں تربیت دے چکا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سافٹ ویئر گروپ اوریکل سعودی عرب میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ریاض میں انوویشن ٹریننگ ہب کا آغاز کرے گا۔
یہ ہب طویق کالج کے ساتھ مل کر طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے تربیتی پروگرام فراہم کرے گا جو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور اوریکل کلاؤڈ انفراسٹرکچر، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، جاوا اور ڈیوپس سمیت کئی ٹیک اختراعات میں تسلیم شدہ قابلیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ اقدام گذشتہ ماہ ٹیکنالوجی اقدامات کے ایک سلسلے کے آغاز کے ساتھ ہے جس کا مقصد ایک لاکھ سعودی نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارت کو بہتر بنانا ہے۔
اوریکل اس سے قبل ریاض، جدہ اور مملکت کے دیگر شہروں میں تربیت دے چکا ہے۔
اوریکل سعودی عرب کے منیجنگ ڈائریکٹر فہد الطریف نے کہا کہ ’یہ تمام وسائل سعودی عرب کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آئی ٹی انڈسٹری میں اعلی سطح کی دلچسپی کے لیے ایک قیمتی راستہ پیش کرتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ کلاس روم سیکھنے کے وسائل،سافٹ وئیر تک رسائی اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی کو بھی تمام توئیق کالج کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے دستیاب کیا جائے گا۔‘
انوویشن ہب آن لائن کورسز بھی فراہم کرے گا۔
یہ انیشیٹوز مملکت کے وژن 2030 کا حصہ ہیں جو سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی،سعودی فیڈریشن برائے سائبر سکیورٹی، پروگرامنگ اور ڈرونز اور وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے فراہم کیے جارہے ہیں۔
یہ فنڈ جو سعودی عرب کی سیاحت کی صنعت کی ترقی میں معاون ہے، آٹومیشن کو بڑھانے کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ملازمین اور کسٹمر کے تجربات کو بہتر بنانے کے استعمال کو بھی شروع کر رہا ہے۔

شیئر: