Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کی جانب سے رف پبلشنگ کا اعلان

پبلشنگ ہاؤس نئے ڈیجیٹل فارمیٹس اور پبلشنگ ٹیکنالوجیزاپنائے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (ایم ای این اے) کےعلاقوں میں کتاب مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کتاب شائع کرنے والی کمپنی کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ نیا مشن رف پبلشنگ کے نام سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیزاپنائے گا، نئے فارمیٹس دریافت کرے گا اور ان جدید کاروباری ماڈلز کو استعمال کرے گا جو خطے میں معلومات کے اہم ذریعہ کے طور پر سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کی ساکھ  کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

یہ نیا پبلشنگ ہاؤس نئے ڈیجیٹل فارمیٹس اور پبلشنگ ٹیکنالوجیزاپنائے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)

ریاض فرنٹ میں سجائے گئے انٹرنیشنل بک فیئرمیں نہایت اہم مقام رکھنے والی رف پبلشنگ کا مقصد عالمی صنعت میں علاقے کا سب سے بڑا پبلشنگ ہاؤس بننا ہے۔
اس پبلشنگ ہاوس کی مالیت فی الحال 92.68 بلین ڈالر ہے اور2025 میں یہ مالیت104.21 بلین ڈالرتک پہنچ جانے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔
یہ نیا پبلشنگ ہاؤس پرنٹ آن ڈیمانڈ، ای بکس اورآڈیو بکس کے علاوہ کاروباری ماڈلز کو استعمال کرے گا اور نئے ڈیجیٹل فارمیٹس اور پبلشنگ ٹیکنالوجیزاپنائے گا۔
ایس آرایم جی کی سی ای او جمانا الراشد کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) کے علاقوں میں پبلشنگ انڈسٹری سعودی عرب اور پورے خطے میں تکنیکی لحاظ سے ترقی یافتہ آبادی کے تقاضوں کو پورا کرے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسرنے مزید کہا کہ مانجا العربیہ کا افتتاح کرتے ہوئے ہم نے نوجوان عرب ٹیلنٹ کو تخلیقی آئیڈیاز، تیارشدہ نسخوں اور منفرد نقطہ نظر کےساتھ بڑے پیمانے پر دیکھا اور یہ محسوس کیا کہ ہمیں اس ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے صرف ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ہم دنیا بھر سے نئے عرب مصنفین کو تلاش کریں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)

جمانا الراشد کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ رف پبلشنگ کے ذریعے  موجودہ طلب پوری کرنے کے ساتھ ساتھ سامعین کی وسائل تک رسائی کو وسیع کیا جائے گا  اور مختلف فارمیٹس، آن ڈیمانڈ پبلشنگ اور ڈیٹا کا عمدہ استعمال کرتے ہوئے باقاعدہ حکمت عملی کے تحت نئی مارکیٹس بنائی جائیں گی۔
گروپ کو یقین ہے کہ نیا ٹیلنٹ سامعین اور ادب پڑھنے والوں  کے لیےعربی مواد کی مانگ پوری کرے گا۔
عربی مواد کو تقویت دینے اور پڑھنے کے رواج کو فروغ دینے کے لیے ایس آر ایم جی کے عزم کے مطابق رف پبلشنگ عرب دنیا کےعظیم مصنفین اور ادبی شخصیات اور مصنفین کی زبردست کہانیوں کو  بھی منفرد بصیرت کے ساتھ شائع کرے گی ۔
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ تھنک کی منیجنگ ڈائریکٹرهيفاء الجديع کا کہنا ہے کہ رف پبلشنگ کے آغاز کے ساتھ ہم دنیا بھر سے نئے عرب مصنفین کو تلاش کریں گے۔
ہمارا مقصد ایسی کتابیں شائع کرنا ہے جو ان تمام  کتاب دوستوں کی پہنچ میں ہوں جو پڑھنے اور کہانیاں سننے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں۔
مینجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا  کہ ہم نئے مصنفین ،شاعروں اور ناول نگاروں ، بچوں کے مصنفین ، مضمون نگاروں اور تجزیہ کاروں کی دریافت اور ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے۔

کتاب میلہ ریاض فرنٹ میں 10اکتوبر تک جاری رہے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)

رف پبلشنگ نے خطے میں عربی مواد کو تقویت بخشنے کے لیے بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسزاور مصنفین کے ساتھ وسیع تعلقات اور انتظامات قائم کیے ہیں۔
یہ ایسے مصنفین ہیں جن کی بہت زیادہ مانگ ہے لیکن  وہ یہاں وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں۔
ان میں پینگوئن رینڈم ہاؤس، دنیا کا سب سے بڑا تجارتی کتاب پبلشر جان ولے اینڈ سنز کے علاوہ علمی اور سائنسی مواد کےعظیم پبلشر شامل ہیں۔
رف پبلشنگ عالمی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے مصنفین کے ساتھ عربی میں اپنےعنوانات شائع کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے جس میں معروف مصنف جیمز پیٹرسن کی مشہور میکس آئن سٹائن سیریز بھی شامل ہے۔
رف پبلشنگ کی جانب سے یہ آن لائن اور بک سیلرز کے ذریعے2022 کے اوائل میں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔
رف پبلشنگ ریاض انٹرنیشنل کتاب میلے میں شریک ہے، کتابوں کے اس میلے کا ریاض فرنٹ میں یکم اکتوبر سے آغاز ہوا ہے جو10اکتوبر تک جاری رہے گا۔
 

شیئر: