سعودی غیر تیل شعبہ سات سال کی بلند ترین سطح پر، آئی ایچ ایس رپورٹ
اگست 2015 کے بعد غیر تیل شعبے میں سب سے مضبوط بہتری ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
عالمی وبا کورونا میں کمی کے بعد کاروباری سرگرمیوں اور سفر سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے وجہ سے سعودی عرب میں غیر تیل والے نجی شعبے نے ستمبرکے مہینے میں ترقی کی ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایچ ایس مارکٹ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط میں نرمی نے کاروباری حضرات کی طلب کو بڑھایا ہے۔
پرچیزنگ منیجر انڈیکس(پی ایم آئی) جو موسمی حالات کی مطابقت سے تیار ہونے والے انڈیکس میں ستمبر کے مہینے میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ 58.6 دکھایا گیا ہے جب کہ اگست میں 54.1 تھا۔
یہ 4.5 اضافہ اگست 2015 کے بعد سعودی عرب میں غیر تیل کے شعبے میں سب سے مضبوط بہتری ہے۔
لندن میں قائم انٹیل فرم کے ماہر معاشیات ڈیوڈ اوون کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث کارورباری سرگرمیوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد تازہ ترین انڈیکس سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی بحالی میں استحکام آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات میں ہونے والی نرمی مارکیٹ کی طلب میں نئی لہر پیدا کرے گی۔