Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں اور دکانوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث غیرملکی گرفتار 

قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں عسیر ریجن پولیس کے ترجمان زید الدباش نے کہا ہے کہ’ گھروں اور دکانوں میں ڈاکے اور چوری کی وارداتیں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا تعلق یمن سے ہے۔ 
 ’یمنی شہری کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’مسروقہ کیبل اور سکریپ فروخت کرنے والے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کو گرفتارکیا گیا ہے‘۔ 
ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’مختلف مقامات سے رپورٹیں مل رہی تھیں کہ کیبل اور سکریپ کی چوریاں ہورہی ہیں‘۔
خصوصی ٹیم تشکیل دے کر اسے واردات کرنے والوں کی نشاندہی اور اسے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’مقامی شہری مکہ مکرمہ ریجن میں ایک گودام قائم کیے ہوئے تھا جہاں مسروقہ سامان رکھا جاتا تھا جبکہ مقیم غیرملکی اس کا انچارج تھا‘۔
’دونوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: