سعودی عرب کو انڈیا سے ملانے کے لیے آبی گزرگاہ کی تجویز
’آبی گزرگاہ سے خلیجی ممالک کو انڈیا، مغربی ایشیا اور یورپ سے مربوط کر دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو انڈیا سے ملانے کے لیے آبی گزرگاہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے جو یونان اور قبرص تک پھیلی ہوئی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 12 سے 14 نومبر کے درمیان دبئی میں متعدد ممالک کے حکام آبی گزر گاہ کے امکانات پرغور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، خلیجی ممالک اور انڈیا سمیت متعدد مغربی ممالک مذکورہ آبی گزرگاہ کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔
یہ آبی گزرگاہ انڈیا کو سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے علاوہ بحیرہ روم کے ذریعہ مغربی ممالک سے جوڑ دے گی۔
اس آبی گزرگاہ سے خلیجی ممالک کو انڈیا، مغربی ایشیا اور یورپ سے مربوط کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مذکورہ آبی گزرگاہ کی تجویز گزشتہ سال پیش کی گئی تھی جس کے ابتدائی مرحلوں پر غور کیا گیا ہے۔