سعودی عرب میں تیار کی جانیوالی پی سی آر ٹیسٹ کٹ منظور
سعودی عرب میں تیار کی جانیوالی پی سی آر ٹیسٹ کٹ منظور
بدھ 6 اکتوبر 2021 14:42
پریمیم پیکیج میں ٹیسٹ کا نتیجہ پانچ گھنٹے میں لینے کی سہولت ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(کاوسٹ) میں کورونا سے متعلق پی سی آر ٹیسٹ کے لیے تیار کی جانے والی کٹ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے منظورکرلی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کاوسٹ یونیورسٹی کے ہیلتھ یونٹ میں پی سی آر ٹیسٹ سروس کا آغاز کیا گیا ہے اور یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ٹونی چن وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اس کٹ سے یہ ٹیسٹ کروایا ہے۔
کاوسٹ یونیورسٹی نے نورڈی ایکس لیبارٹری میں بائیو سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر سمیر ہمدان اور ان کی ریپڈ ریسرچ ریسپانس ٹیم نے پروسیسنگ آلات کا مکمل سامان فراہم کیا ہے۔
کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے مملکت میں پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد چند ہزار سے بڑھ کر75،000 تا 110،000 یومیہ ہو گئی ہے۔
سعودی عرب میں اس خصوصی ٹیسٹ کی ضرورت پوری کرنے کے لیے امپورٹڈ کٹس کا استعمال ہو رہا ہے جب کہ یہی کٹس اگر خود تیار کی جائے تو نہ صرف صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ پی سی آر ٹیسٹ کی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔
ٹیسٹ کٹ کی تیاری کے بعد اس سروس کا آغاز کاوسٹ یونیورسٹی سے ہو گا اور مملکت بھر میں اسے نافذ کر دیا جائے گا۔
عوام 24 گھنٹے میں اعلی کوالٹی کے نتائج اپنے موبائل میں کیو آر کوڈ کے ذریعے حاصل کر سکیں گے اور اس ٹیسٹ کا نتیجہ زیادہ ترنتائج 12 گھنٹے کے اندر بھی مل سکے گا۔
اس ٹیسٹ کے لیے سفر کرنے والوں کو رپورٹ ڈاون لوڈ کر کے پرنٹ کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے جب کہ پریمیم پیکیج میں پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پانچ گھنٹے کے اندر مہیا کرنے کی سہولت بھی مل سکتی ہے۔
مزید یہ کہ پہلی سعودی کورونا ٹیسٹ کٹ مہیا کرنے کےعلاوہ نورڈی ایکس لیبارٹری مملکت میں پہلا جینومکس ادارہ ہوگا جو مکمل طورپر مقامی صلاحیت کے ساتھ 2022 کے آغاز سے جینومک ٹیسٹ کی سہولت پیش کرے گا۔ اس سے متعلق زیادہ تر کلینیکل ٹیسٹ فی الحال بیرون ملک بھیجے جاتے ہیں۔
نورڈی ایکس سعودی عرب میں رہنے والوں کو لیب ٹیکنالوجیز، تجزیات، سعودی بائیو بینک اور قومی جینوم کی تعمیر کی خدمات اور ڈاون سٹریم ایپلی کیشنز کی مکمل رینج فراہم کرے گا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں