Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذہنی صحت سے متعلق فرسٹ ایڈ آگہی مہم کا آغاز

تیسرے پروگرام میں 100سے زیادہ پریکٹیشنرز کو تربیت دی گئی ہے۔ (فوٹو تالقتہ)
سعودی پائیدار ترقیاتی ایسوسی ایشن(تالقتہ) نے دماغی صحت کی ابتدائی طبی امداد کا تیسرا پروگرام 4 تا 5 اکتوبر ترتیب دیا گیا۔
سعودی سرکاری  نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مینٹل ہیلتھ فرسٹ ایڈ(ایم ایچ ایف اے) پروگرام جو پہلی بار1997 میں آسٹریلیا میں شروع کیا گیا تھا سعودی وژن 2030 کے معیار زندگی پروگرام کے مطابق ہے۔

مہم کا مقصد تالقتہ کی زیرنگرانی ذہنی صحت کے لیے کام کرنا ہے۔ (فوٹو تالقتہ)

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مقاصد کی حمایت کے لیے مشترکہ حکمت عملی میں یہ پروگرام نیشنل سینٹر فار مینٹل ہیلتھ پروموشن کے ساتھ پارٹنرشپ میں کیا گیا۔
تالقتہ کی چیئرپرسن شہزادی عبیر بنت سعود بن فرحان نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ پروگرام کا مقصد انتہائی قابل ذکر نفسیاتی عوارض اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے بہترین طریقوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اس مہم کے پیش نظر ذہنی صحت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد تالقتہ کی زیرنگرانی اور نیشنل سینٹر فارمینٹل ہیلتھ کے تعاون سے ذہنی بیماریوں کو روکنے اور ذہنی صحت و تندرستی کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا ہے۔

مینٹل ہیلتھ فرسٹ ایڈ پروگرام 1997 میں آسٹریلیا میں شروع کیا گیا تھا۔ (فوٹو عرب نیوز)

تیسرے مینٹل ہیلتھ فرسٹ ایڈ پروگرام میں 100سے زیادہ مصدقہ پریکٹیشنرز کو تربیت دینے میں مدد کی گئی ہے۔
مشرق وسطی میں سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے خطے میں اس پروگرام سے متعلقہ خدمات کے لیے لائسنس جاری کیا ہے۔
 

شیئر: