Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان کے ڈرائیور کا ڈرگ آن کروز کیس میں بیان ریکارڈ

جمعہ کو آریان خان کی ضمانت کی درخواست ممبئی کی ایک عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔(فوٹو: اے ایف پی)
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ڈرائیور کا بیان نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ریکارڈ کر لیا ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو سنیچر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے طلب کیا تھا۔
یہ وہی ڈرائیور ہے جس نے آریان اور اس کے دوستوں کو ممبئی سے گوا جانے والے کروز میں سوار کیا تھا۔
واضح رہے کہ آریان خان کو گذشتہ ہفتے کی شب سنٹرل ایجنسی نے ممبئی سے ایک جہاز پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا تھا اور کہا تھا کہ ان سے منشیات ملی ہیں۔
بعد ازاں جمعہ کو آریان خان کی ضمانت کی درخواست ممبئی کی ایک عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔
اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد کئی ہائی پروفائل انڈین اداکار اور ٹی وی شخصیات گزشتہ سال سے نارکوٹکس حکام کی جانچ پڑتال کا سامنا کر رہے ہیں۔
ستمبر 2020 میں این سی بی نے کئی نمایاں اداکاراؤں سے پوچھ گچھ کی تھی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ تفتیش کیسے آگے بڑھی۔

شیئر: