ہر سطح پر قانون کی حکمرانی کی اہمیت پر زور دیا جائے، سعودی عرب
ہر سطح پر قانون کی حکمرانی کی اہمیت پر زور دیا جائے، سعودی عرب
اتوار 10 اکتوبر 2021 17:05
اقوام متحدہ میں عالمی نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے ریاض کا اقدام اہم ترین ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول کے لیے ایک بنیاد اور شرط قرار دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل وفد کی رکن ندا ابوعلی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن کی چھٹی کمیٹی کے اجلاس کو بتایا ہے کہ یہ ایک اہم ستون ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی چیلنجوں کا سامنا کرنے میں ریاستوں کی مشترکہ ذمہ داری کی بنیاد پر یہی ستون انصاف اور مساوات کا حصول آسان بناتا ہے۔
سماجی معاہدے کا ازسرنو تصور کرنے کے لیے اعتماد نہایت ضروری ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
ندا نے مملکت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سالانہ سرگرمیوں کے بارے میں سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں منعقدہ کوششوں کو سراہا جن میں COVID-19 کے سلسلے میں کی گئی کوششیں قابل ذکر تھیں۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا وژن ، قانون کی حکمرانی میں ایک خاص دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا خیال ہے کہ "لوگوں کو خدمات فراہم کرنے والے نظاموں اور اداروں کی ایک زیادہ جامع ، موثر اور ایک دوسرے سے منسلک کثیر الجہتی جماعت قائم ہونی چاہیےتاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔
انہوں نے کہا کہ اعتماد ، سماجی معاہدے کا ازسرنو تصور کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے جس کے نتیجے میں کسی فرد ، معاشرے اور ریاست کے درمیان بنیادی تعلق قائم ہوتا ہے۔
ندا ابو علی نے کہاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی صرف احتساب پر مبنی مضبوط اقدامات کی ترقی کے ذریعے آ سکتی ہے جو تمام افراد اور اداروں پر لاگو ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کے وژن 2030 کے تحت سالمیت اور جوابدہی کی سطح بڑھانے کے لیے معاشی اور سماجی طور پر بدعنوانی کے سنگین نتائج کے بارے میں آگاہی پر عمل کیا جاسکتا ہے۔
قانون کی حکمرانی احتساب پر مبنی مضبوط اقدامات کی ترقی سے آ سکتی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
اینٹی کرپشن اتھارٹی(نزاہہ) کے ذریعے ہر طرح کی بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ضوابط اور قانون سازی سے نظام میں موجود ان تمام وجوہات کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بدعنوانی کا باعث بنتی ہیں۔
اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل وفد کی رکن نے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت اور مشترکہ ذمہ داری پر مبنی بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بدعنوانی سے متعلق مئی2021 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عالمی نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے ریاض کا اقدام اہم ترین ہے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت کو سرحد پار درپیش چیلنجز جیسا کہ دہشت گردی کے خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں