ہروب کی وجہ سے ڈی پورٹ، سفری پابندی میں نرمی کا فائدہ ، قرنطینہ خلاف ورزی پر جرمانہ کے علاوہ گزشتہ ہفتے کی ویڈیوز
ہروب کی وجہ سے ڈی پورٹ کیے گئے سعودی عرب واپس آسکتے ہیں؟
سفری پابندی میں نرمی کا فائدہ کن افراد کو ہوگا، ضوابط کیا ہیں؟:سعودی عرب نے پاکستان سمیت پابندی والے ممالک میں گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز کو براہ راست سعودی عرب آنے کی مشروط اجازت دے دی۔
کورونا قرنطینہ اور آئسولیشن کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے؟:سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا قرنطینہ اور آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ ریال تک جرمانے کے علاوہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
کیا گاڑی کی ہیڈلائٹس میں تبدیلی ’این او سی‘ کے بغیر ممکن ہے؟:سعودی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی باڈی، انجن یا رنگ میں تبدیلی کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے متعلقہ شعبے سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہےـ
سائنو فارم ویکسین لگائی ہے مملکت واپسی کیسے ہوگی؟:اہلیہ نے سائنو فارم ویکسین لگائی ہے مملکت واپسی کیسے ہوگی؟
عبدالقدیر خان کے انتقال پر قونصلیٹ جدہ میں تعزیتی ریفرنس:پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر جدہ قونصلیٹ میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔
جدہ میں ہینڈبال ٹورنامنٹ منعقد:کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں وزارت کھیل اور انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن کے تعاون سے آئی ایچ ایف مینز سپر گلوب ہینڈ بال ٹورنامنٹ کھیلا جا رہا جو نو اکتوبر تک جاری رہے گا۔
فالکن میلے میں شرکا کی دلچسپی کےلیے مختلف ایونٹس:سعودی فالکن کلب کی جانب سے جاری فالکن اور شکارعنوان سے جاری بین الاقوامی نمائش میں شرکاء کے دلچسپی کےلیے مختلف ایونٹس رکھے گئے ہیں ۔
نیوم میں پہاڑوں کے درمیان شگاف کی ڈرون ویڈیو:سعودی فوٹو گرافر ماجد العامری نے نیوم میں پہاڑوں کے درمیان شگاف کی ڈرون کے ذریعے ویڈیو بنائی ہے ۔ یہ نیوم میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے ۔
مائیکروسافٹ عربیہ ونڈوالیون لانچ کا اعلان:اثرا ٹاور پر مائیکروسافٹ عربیہ نے ونڈو الیون کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
جازان کافی کی پورے علاقے میں شہرت:کافی کی پیداوار میں جازان تاریخی طور پر پہچانا جاتا ہے جہاں کی کافی پورے علاقے میں شہرت رکھتی ہے ۔
گلیوں اور سڑکوں کے ناموں پر مشتمل بورڈ:ریاض میونسپلٹی شہر کی گلیوں اور سڑکوں کے ناموں پر مشتمل نئے بورڈ لگا رہی ہے ۔
سکاکا میں نئے پل کا افتتاح:گورنر الجوف ریجن نے سکاکا میں 32 ملین ریال لاگت کے 1350 میٹر طویل نئے پل کا افتتاح کیا ہے ۔
جازان ،عسیر اور نجران میں سمگلنگ کی کوشش ناکام:جازان ، عسیر اور نجران میں مختلف کارروائیوں کے دوران 161 کلو چرس اور 26 ٹن نشہ آور پودا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔