Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ، ’ابھی بھی مردوں کے مقابلے میں فرق زیادہ‘

بگ بیش لیگ کے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں 14 فیصد اضافہ ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلیا میں خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، لیکن انتظامیہ نے تسلیم کیا ہے کہ یہ اضافہ مرد کرکٹرز کے تنخواہوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کو کہا ہے کہ بگ بیش لیگ کے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں 14 فیصد، جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کی تنخواہیں 22 فیصد تک بڑھیں گی۔
آسٹریلوی ٹیم کی کپتان میگ لیننگ کا کہنا ہے یہ اضافہ جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘جب آپ خواتین کی سپورٹس میں مناسب سرمایہ کاری کرتے ہیں تو اس سے کھیل، مداحوں اور کھلاڑیوں سمیت سب کا فائدہ ہوتا ہے۔‘
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نِک ہوکلے نے کہا کہ اس اضافے سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، لیکن انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ’ابھی بہت فرق ہے۔ مردوں کے مقابلے میں ابھی بھی بہت بڑا فرق ہے۔‘
تنخواہوں میں کُل آٹھ لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر اضافہ ہوا ہے۔
تمام فارمیٹس کے لیے کھیلنے والے مرد کرکٹرز کا اوسط ’ریٹینر‘ دو لاکھ ڈالرز فی کس ہے جس میں تنخواہ شامل نہیں ہے۔
نِک ہوکلے کا کہنا تھا کہ ’ہم اسے خواتین کے لیے پرکشش اور قابل بھروسہ فُل ٹائم پر پروفیشنل کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔‘
کئی کھیلوں میں مردوں اور خواتین کی تنخواہیں برابر کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، لیکن امریکی خواتین کی فٹ بال ٹیم میں یہ مسئلہ زیادہ ابھر کر سامنے آیا جہاں خواتین کے کھیل کو پسند کیا جاتا ہے۔
ٹینس گرینڈ سلیمز ایک ایسا کھیل ہے جہاں  اب مردوں اور خواتین کو انعام کی رقم برابر دی جاتی ہے۔

شیئر: