ابو ظبی کے کورین کلچرل سینٹر میں ’سکوئڈ گیم‘ سے متعلق سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایونٹ کے شرکا نے’سکوئڈ گیم‘ میں دکھائے جانے والے کھیل میں حصہ بھی لیا۔ نیٹ فلکس کے مطابق اس سیریز کا پہلا سیزن 28 دنوں میں گیارہ کروڑ دس لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔