Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی علاقے ’البلد ‘ میں غیرقانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی

خوانچہ فروشوں سے علاقے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے( فوٹو ٹوئٹر میونسپلٹی)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے جدہ کے قدیم تاریخی علاقے ’البلد ‘ میں غیرقانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔  
عربی روزنامے المدینہ نے بلدیہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلد کے تاریخی علاقے میں خوانچہ فروشوں کی کثرت سے دکانداروں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
بلدیہ کی ٹیموں نے غیر قانونی طورپرخوانچوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2800 کلو گرام سے زائد سبزیاں اور فروٹ ضبط کرلیے۔ 
تاریخی علاقے کی بلدیہ کے نگران کا کہنا تھا کہ خوانچہ فروشی اور غیرقانونی طورپر سڑک پر اشیا فروخت کرنے سے علاقے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جبکہ خوانچہ فروش غیر معیاری اشیا بھی فروخت کرتے ہیں۔

شیئر: