Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو مینجر لبنیٰ المحمدی سپلائی چین فیلڈ میں اہم نام

انہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں متاثر کن شخصیت سے اپنا تعارف کرایا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
لبنیٰ المحمدی آج کی تعارفی شخصیت میں شامل ہیں۔ وہ چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی(سی آئی پی ایس) میں مارچ 2021 سے  سینئر ایگزیکٹو منیجر کے عہدے پر فائز ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وہ سپلائی چین فیلڈ میں اپنے وسیع کیریئر کے دوران اور سی آئی پی ایس میں موجودہ چیئرپرسن کی حیثیت سے لبنیٰ المحمدی نے اچھے آداب اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مبنی اپنی متاثر کن شخصیت کو کامیابی سے متعارف کرایا ہے۔
جنوری2017 سے نومبر2019 تک لبنیٰ المحمدی نے ڈائنامک انڈسٹریز انکارپوریٹڈ کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے2017 میں اس کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ اس کا باقاعدہ آغاز چھ ماہ بعد شروع ہوا۔
اپنے کیریئر کے آغاز میں المحمدی تجربہ حاصل کرنے کے لیے بے تاب تھیں جب انہوں نے مارچ 2009 سے جون 2013 تک وزارت نیشنل گارڈ (ہیلتھ افیئرز) میں ایس پی آر کوآرڈینیٹر کے طور پر کامیابی سے سفر جاری رکھا۔
ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں سپلائی چین مینجمنٹ کی ٹریننگ اور آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ شامل ہے۔
انہوں نے 2005 سے2007 کے درمیان ایک ادارے میں انتظامی اسسٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
اس سے قبل 2003 سے2005 تک وہ ایک فرنیچر کمپنی میں مارکیٹنگ مینجر کی حیثیت سے کام کرتی رہیں۔
لبنیٰ المحمدی2001 سے2003 تک سکول گروپ میں ریاضی اورعربی علوم کے ٹیچر بھی رہی ہیں۔
انہوں نے1999میں کنگ فیصل یونیورسٹی دمام سے فزکس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
لبنیٰ المحمدی کو خریداری اور سپلائی چین کی فیلڈ میں ایک اہم حیثیت حاصل ہے۔
 

شیئر: