مشقوں کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں- (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فضائی مشقیں ’الظفرہ‘ ایئربیس میں شروع کر دی گئیں- مشقوں میں سعودی شاہی فضائیہ ایف 15 ایس ای طیارہ یونٹ کے ساتھ شریک ہے-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی شاہی فضائیہ کے یونٹس مشق کمانڈر عائض بن سعید القحطانی کی قیادت میں مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں-
مشق کمانڈر کرنل عائض نے مشقوں کے حوالے سے کہا کہ فضائی مشقوں کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں جن کے لیے حکمت عملی بھی پہلے ہی مرتب کی گئی تھی۔
مشقوں کے حوالے سے کرنل القحطانی کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ فضائی مشقوں کا مقصد دوطرفہ صلاحیتوں کو ابھارنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفیض ہونا ہے۔
مشترکہ فضائی مشقیں فضائی حملے اور دفاع کے حوالے سے کی جا رہی ہیں جس میں متعدد فضائی اور گراؤنڈ یونٹس شرکت کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں