Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بل گیٹس کی صاحبزادی کا مصری مسلمان سے نکاح

بل گیٹس کی بیٹی کی شادی کی تقریب نیو یارک میں ہوئی۔ فوٹو: ڈیلی میل
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بل گیٹز کی صاحبزادی جینیفر گیٹس نے سنیچر کی دوپہر اپنے مسلمان دوست نائیل ناسر سے شادی کی۔ یہ تقریب نیو یارک میں ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں ہوئی تھی۔

جینیفر گیٹس نے امریکی فیشن ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔ (فوٹو: ڈیلی میل) 

برطانیوی نیوز ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق اس سے قبل دونوں نے جمعے کی رات کو نکاح کیا تھا۔  
سنیچر کی تقریب کے بعد جینیفر گیٹس اور اور ان کے والد بل گیٹس نے ایلٹن جان کے گانے ’کین یو فیل دا لو ٹونائٹ‘ پر رقص کیا۔

شادی کی تقریب نیویارک میں ہوئی۔ (فوٹو: ڈیلی میل) 

دلہن نے امریکی فیشن ڈئزائنر ویرا وینگ کا گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔
گذشتہ ماہ جینیفر گیٹس نے اپنی شادی سے قبل دوستوں سے ساتھ برائیڈل شاور کی تقریب کی تھی جس کی میزبانی ان کی والدہ میلنڈا نے کی تھی۔
واضح رہے کہ جینیفر گیٹس اور نائیل ناسر، جو کہ پیشے سے کاروباری شخص ہیں، نے اپنی منگنی کا اعلان جنوری 2020 میں کیا تھا۔  

شیئر: