Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹارٹ حالت میں کھڑی بی ایم ڈبلیو چور لے اڑا

سٹارٹ حالت میں گاڑی چھوڑ کر جانا بھی خلاف ورزی ہے۔(فوٹو اخبار 24)
جدہ میں ایک تجارتی مرکز کے سامنے سٹارٹ حالت میں کھڑی بی ایم ڈبلیو کار چوری ہوگئی۔
 اخبار 24 کے مطابق گاڑی کے مالک نے بتایا کہ وہ حرا سٹریٹ پر واقع تجارتی مرکز کے سامنے اپنی بی ایم ڈلیو سٹارٹ حالت میں کھڑی کرکے شاپنگ سینٹر گیا تھا۔ واپس آیا تو گاڑی چوری ہو چکی تھی۔
شاپنگ سینٹر کے باہر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی چور کی شناخت کر لی گئی۔ وڈیو سے پتہ چلا کہ چور نے گاڑی کے قریب جا کر اس کا جائزہ لیا پھر گاڑی کا دروازہ کھول کر اسے لے اڑا۔
گاڑی کے مالک کی رپورٹ درج  کرانے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلا ش شروع کر دی ہے۔ ٹریفک قانون کے مطا بق سٹارٹ حالت میں گاڑی چھوڑ کر جانا بھی قابل سزا خلاف ورزی ہے۔
دریں اثنا حدود شمالیہ میں ایک شہری نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
 محکہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور نہ صرف یہ کہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا بلکہ زگ زیگ ڈرائیونگ کی وجہ سے دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق کیے ہوئے تھا۔
متعدد خلاف ورزیو ں کا مرتکب ہو ا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور گرفتار کرکے کیس ٹریفک قانون میں مقرر سزا دلوانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کر دیا۔

 

شیئر: