Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش کی برطانیہ، جرمنی اور ہالینڈ کے لیے پروازیں معطل

نئی پابندی بدھ کی نصف شب سے کچھ  پہلے نافذ ہو جائے گی(فائل فوٹو عرب نیوز)
مراکش نے برطانیہ، جرمنی اور ہالینڈ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث تمام  پروازوں کو آئندہ نوٹس تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مراکش کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ یہ نئی پابندی بدھ کی نصف شب سے کچھ  پہلے نافذ ہو جائے گی۔
مراکش کی قومی کیریئر رائل ایئر مراکو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ اقدام وبا کی صورتحال کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے تاہم کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
ہالینڈ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور جرمنی میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔
برطانیہ میں رواں ہفتے ایک دن میں تقریبا پچاس ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

شیئر: