Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل  میں ضوابط کی خلاف ورزی پر بلدیہ کا آپریشن

بلدیہ افسران نے چار ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے- (فوٹو حائل بلدیہ ٹوئٹر)
حائل ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا ضوابط اور دیگر خلاف ورزیوں پر 300 دکانوں کے چالان کیےـ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل بلدیہ میں شعبہ تعلقات عامہ کے نگران نایف الرشیدی نے بتایا کہ بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل مارکیٹوں کے گشت پرمامور ہیں- 
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریجن میں بلدیہ کی ٹیموں نے متعدد مارکیٹوں اور سپراسٹورز کے چار ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے-


تفتیشی دوروں کا مقصد لوگوں کو مہلک مرض سے محفوظ رکھنا ہے- (فوٹو حائل بلدیہ ٹوئٹر)

تفتیشی دوروں کا مقصد کورونا ایس اوپیز اور امور صحت کے ضوابط پرعمل درآمد کویقینی بنانا ہے تاکہ لوگوں کو اس مہلک وبائی مرض سے محفوظ رکھا جاسکےـ 
ریجنل افسر تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نے علاقے کے ہوٹلوں، اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں اور دیگر مارکیٹوں کے دورے کیےـ 
تفتیشی دوروں کے دوران کورونا ضوابط جن میں مارکیٹوں اور دکانوں میں سماجی فاصلے کی پابندی کے علاوہ صارفین کا توکلنا سٹیٹس چیک نہ کیے جانے پر متعدد دکانداروں کے چالان کیے گئے جبکہ ہوٹلوں، کیفٹریاؤں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھی متعدد چالانز کیے گئے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: