جدہ .... سعودی عرب اور چین نے سہ جہتی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 15لاکھ مکانات بنانے کا معاہدہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سہ جہتی مکانات کی تعمیر میں استفادے کیلئے چین سے عظیم الشان مشینیں کرائے پر حاصل کریگا۔ مجال کمپنی 100سہ جہتی مشینیں مملکت کو کرائے پر فراہم کریگی۔ انکی مدد سے نئے طرز کے مکانات تعمیر ہونگے۔ چینی کمپنی نے مکانات کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ اسکی مجموعی قیمت 1.45ارب ڈالر ہوگی۔ مذکورہ مشینیں سیمنٹ کے مکمل ڈھانچے بر ق رفتاری اور انتہائی فنکاری کے ساتھ تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔مشینوں کو پلاسٹک ، پولیمر اور سیمنٹ فراہم کیا جائیگا۔ ہدایات جاری کی جائیں گی۔ مشینیں اپنے طور پر تعمیراتی مواد تیار کردیں گی۔ اس سے قبل چین اور سعودی عرب 16مارچ 2017ءکو خادم حرمین شریفین کے دورہ چین کے موقع پر ایک مفاہمیت یادداشت پر دستخط کرچکے ہیں۔