سعودی عرب میں ایوان شاہی نے اتوار کو بیان میں کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آئندہ ہفتے ہونے والے جی 20 کے آن لائن اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے-
یہ اجلاس 30 اور 31 اکتوبر کو روم میں ہو رہا ہے- اٹلی کے وزیراعظم نے شاہ سلمان کو اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھییجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جی 20 کے سربراہ اجلاس کو کامیاب بنانے کی کوششوں میں بھرپور حصہ لے گا۔
سعودی عرب نے اٹلی کی قیادت کے لیے جو اس سال جی 20 کی قیادت کررہی ہے گہری قدرو منزلت کا اظہار کیا ہے- مملکت کا کہنا کہ اٹلی جی 20 کے کاررواں کو آگے بڑھانے کے لیے قابل قدر کوششیں کررہا ہے۔