ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی انڈیا کے خلاف تاریخی فتح کے چرچے میچ ختم ہونے کے ایک دن بعد بھی جاری ہیں۔ پاکستان کے کرکٹ فینز ٹیم کی فتح پر بھر پور جشن منا رہے ہیں تو انڈین کرکٹ فینز انڈیا کی شکست پر جہاں ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں میچ کے دوران امپائرنگ کے فیصلوں سے بھی ناخوش ہیں۔
ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتے ہیں۔ اگرچہ کھیل میں موجود فریق جیت کے لیے تن من دھن کی بازی لگا دیتے ہیں لیکن جیت نے پھر بھی دونوں میں سے ایک ہی کا ہونا ہوتا ہے لیکن کچھ شائقین کرکٹ اسے تسلیم نہیں کر پا رہے اور اب تنقید کھلاڑیوں کے بعد امپائرز پر بھی کی جانے لگی ہے۔
پاکستان کی جانب سے انڈیا کو ورلڈ کپ میں پہلی بار 10 وکٹوں سے شکست دینے پر جہاں وراٹ کوہلی کی بابر اعظم اور محمد رضوان سے خوش اخلاقی سے ملنے کی تصاویر نے کرکٹ شائقین کے دل جیتے۔ وہیں سوشل میڈیا صارفین شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کرائی گئی گیند جس پر کے ایل راہُل آؤٹ ہوئے کو ’نو بال‘ ہونے کا دعٰوی کرتے دکھائی دیے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان نے پہلی بار ورلڈ کپ میچ میں انڈیا کو شکست دے دیNode ID: 612061
-
پاکستان جیت گیا: ’ڈئیر انڈینز، پلیز اپنے ٹی وی نہ توڑنا‘Node ID: 612166
-
پاکستان کے ہاتھوں شکست، انڈین مداحوں کا کشمیری طلبہ پر حملہNode ID: 612271
جبکہ کچھ صارفین میں نو بال کے اصولوں کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے۔ نو بال کون سی ہوتی ہے؟ باؤلر کے پاؤں کا کتنا حصہ کریز پر ہونا چاہیے؟
ٹوئٹر ہینڈل کرکٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کلب (آئی سی سی) کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’یہ واضح طور پر نو بال تھی۔ آئی سی سی آپ کے امپائر کیا کر رہے ہیں راہُل آؤٹ نہیں تھے۔‘
ٹوئٹر صارف دتارام ہرملکار اس موضوع کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ ’ہم تھرڈ ایمپائر پر کیسے بھروسہ کر سکتے ہیں؟
انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’اگر کوئی شک تھا تو انہوں نے ڈبل چیک کیوں نہیں کیا؟ کیا کوئی یہ ہائی لائٹ میں چیک کر سکتا ہے؟ انڈیا کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔‘
#INDvPAKHow can we trust on third umpire, why not he double check if getting doubt, this is clearly no ball, anyone can check this in highlight, cheat to india pic.twitter.com/nk8VHSj0Tm pic.twitter.com/uC9FSXduHI
— Dattaram harmalkar (@DattaramH) October 25, 2021
ایک ٹوئٹر صارف کے جواب میں حرسمران سنگھ چوہان لکھتے ہیں کہ ’یہ بہت عام سی بات ہے! نو بال کا اصول اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ بولر کا پاؤں کہاں رکھا جاتا ہے نہ کہ سلائیڈ کر کے جس جگہ جاتا ہے۔‘
تبصرہ کرنے والوں میں ٹوئٹر صارف محمد اویس نے سوال پوچھا کہ ’کیا شاہین کی نو بال بنتی تھی جو امپائر نے دی؟‘
کیا شاہین کی نو بال بنتی تھی جو امپائر نے دی ؟؟
— Muhammad Awais (@Awsk75) October 24, 2021