امریکی ایلچی برائے امور ماحولیات جان کیری نے ماحولیاتی مسائل کے حل میں اہم کردارادا کرنے پر مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی روکنے کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں کی ستائش کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ اور الاخباریہ کے مطابق جان کیری نے پیر کو ریاض میں منعقدہ گرین مشرق وسطی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرہ ارض کے تحفظ کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔
جان کیری نے کہا کہ گرین مشرق وسطی اقدام مختلف ہے۔ یہ نازک صورتحال کی حقیقت کا عکاس ہے۔
اہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے اقدامات میں تیزی لانا ہوگی۔