جدہ .... محکمہ شہری ہوابازی کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ 97دولت مندسعودی 200طیاروں کے مالک ہیں۔ یہ اطلاع ایسے ماحول میں جاری کی گئی ہے جبکہ فضائی اور نجی طیارے چلانے والی کمپنیاں طیاروںکے مالکان کے حوالے سے خفیہ معلومات ظاہر نہیں کرتیں۔ محکمہ شہری ہواباز ی نے نجی طیارے چلانے کیلئے 3پیکیج جاری کئے ہیں۔ جدہ، ریاض اور دمام ہوائی اڈوں پر نجی طیاروں کے مالکان کے لئے طیارے کھڑے کرنے کی جگہ مخصوص کردی گئی۔ انہیں محدود دورانیہ یا وسیع المیعاد کرائے کے آپشن دیئے گئے ہیں۔