Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے یونانی وزیر اعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

سعودی عرب اور یونان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں یونانی وزیراعظم نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور یونان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے افق استوار کرنے والے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد اور یونانی وزیراعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کی دلچسپی کے مسائل اور امور پر موقف کا تبادلہ  کیا- انہوں نے خطے میں امن و استحکام میں معاون امور پر بھی بات چیت کی ہے۔

شیئر: